پارکنگ سٹینڈ ملازم اضافی فیس لیتے پکڑا گیا ، 50 ہزار جرمانہ
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)چودھری پرویز الٰہی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں پارکنگ سٹینڈ پر شہریوں سے اضافی فیس چارج کرنے کا معاملہ
،ڈی ایم ایس کارڈیالوجی ڈاکٹر بلال ناصر کلیر کا نوٹس، سرپرائز وزٹ کے دوران سٹینڈ پر موجود ملازم اضافی فیس لیتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ڈی ایم ایس نے 50 ہزار جرمانہ کر دیا ٹھیکیدار اور ملازمین کو آفس طلب کیا گیا ،ملازمین پارکنگ سٹینڈ چھوڑ کر فرار ہو گئے ۔ ہسپتال انتظامیہ نے پارکنگ سٹینڈ کو اپنی ملازمین کے سپرد کر دیا علاوہ ازیں کارڈیالوجی ہسپتال کی کینٹین کا معائنہ کیا گیا ،کینٹین پر ریٹس بارے سخت وارننگ دی گئی۔