وارداتوں میں شہری زیورات، نقدی ،سامان سے محروم
ڈسکہ ،موترہ،ہیڈبمبانوالہ (نمائندہ دنیا،نامہ نگار)مختلف وارداتوں میں شہری طلائی زیورات، موبائل فونز ودیگر سے محروم ہوگئے ۔
جمیلہ بی بی کو مسافر وین کے ڈرائیور اور 3نامعلوم سواروں نے طلائی بالیاں ، 2ہزارروپے اور موبائل فون چھین کر جیسروالہ اتار دیا،کوٹلی گل محمد کے قریب دونامعلوم ملزموں نے اسلحہ کے زور پر حماد سے نقدی اور موبائل چھین لیا ، قلعہ ٹیک سنگھ میں مزمل کی زرعی زمین سے موٹر ، سندھانوالہ میں سجاول کے ڈیرہ سے موٹر بجلی چوری ہوگئی ۔ کنول اوراسکا خاوند دھرم کوٹ میرج ہال گئے تو انکی موٹر سائیکل باہر سے نے چوری ہوگئی،مین بازار کے باہر سے قاسم کی موٹر سائیکل ،سول ہسپتال کالونی سے صہیب اصغر کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی ۔