ٹریفک حادثات میں3افراد جاں بحق، 3شدید زخمی

ٹریفک حادثات میں3افراد جاں بحق، 3شدید زخمی

سیالکوٹ، حافظ آباد،راہوالی(نمائندگان دنیا) ٹریفک حادثات میں3 افراد جاں بحق اور 3شدید زخمی ہوگئے ۔

 تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوارمعمر شخص جاں بحق۔ تھانہ سمبڑیال کے علاقہ ساہووالہ کے قریب موٹرسائیکل سوار 70 سالہ امجد ولد اﷲ رکھا ساہووالہ سے سمبڑیال جارہا تھا کہ تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے ٹکر مار دی جس سے امجد شدید زخمی ہونے پر زخموں کی تاب نہ لاکر موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ دربرجی چوک ڈسکہ روڈپر مزداسامنے جاتی اینٹوں والی ٹرالی سے ٹکرا گیا۔ تین افراد 23سالہ زین ؤ، 32سالہ امجد ،22سالہ سجا د زخمی ہوگئے ۔پنڈی بھٹیاں کے قریب پچاس سالہ خضر حیات سکنہ چنیوٹ سڑک کراس کررہا تھا کہ تیز رفتارڈمپر نے کچل کر ہلاک کردیا۔راہوالی کے علاقے میں تیز رفتار ویگو ڈالہ نے سڑک کنارے کھڑے 50سالہ شخص کو کچل دیا ۔گرین ٹاؤ ن کا رہائشی عمران اور اسکابھائی عرفان قلفی شاپ پرکھڑے تھے کہ ویگو ڈالہ نے عرفان کو کچل دیا جو موقع پر جاں بحق ہو گیا نامعلوم ڈرائیور ویگو ڈالہ سمیت فرار ہو گیا ۔کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں