ڈی سی کی سربراہی میں ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی کا اجلاس
گجرات (نامہ نگار)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین کی سربراہی میں ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔موقع پر متعدد کیسز میں زمین واگزار کروا کر اصل مالکان کو ان کی ملکیتی اراضی واپس دلوا دی گئی۔
دریں اثناڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین نے ایثار ویلفیئر سوسائٹی کا دورہ کیا جہاں اسکول کے طلبہ کے لیے جرسیاں، سویٹرز، اسکول شوز اور دیگر ضروری سامان کی تقسیم کی تقریب ہوئی۔تقریب میں ایم پی اے عبداللہ یوسف، سی او میونسپل کمیٹی جلالپور جٹاں، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن ایم حارث، صدر ایثار ویلفیئر سوسائٹی عرفان اقبال مغل سمیت دیگر معززین شریک تھے ۔اس موقع پر سکول کے طلبہ کی جانب سے رنگا رنگ پرفارمنسزبھی پیش کی گئیں۔ ڈپٹی کمشنر نے طلبہ میں سامان تقسیم کیا۔