نوشہرہ ورکاں سے لاپتہ نوجوان کی گلا کٹی لاش برآ مد

نوشہرہ ورکاں سے لاپتہ نوجوان کی گلا کٹی لاش برآ مد

28سالہ رانا ذیشان کی لاش مچھلی فارم سے ملی ، پو سٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )نامعلوم افراد نے نوجوان کو قتل کر دیا ۔ تھانہ تتلے عالی کی حدود میں واقع گھمن والا کا رہائشی 28سالہ رانا ذیشان فاروق گزشتہ شب سے لاپتہ تھا جس کو اہل خانہ تلاش کر رہے تھے کہ رانا ذیشان فاروق کی لاش رانا بوٹا کے مچھلی فارم سے برآمد ہوئی جس کا گلا کٹا ہوا تھا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر تحصیل ہیڈ کوارٹر ز ہسپتال نوشہرہ ورکاں منتقل کر دیا جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں