ڈپٹی کمشنر کا ڈسٹرکٹ ہسپتال منڈی بہائوالدین کا اچانک دورہ
پھالیہ (نامہ نگار )وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کے ویژن کے تحت ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال صفائی ستھرائی، سکیورٹی انتظامات، ہسپتال کے مختلف وارڈز اور شعبہ جات کا معائنہ کیااورضروری ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے ہسپتال میں آئے ہوئے مریضوں سے ان کا حال احوال دریافت کرتے ہوئے طبی سہولیات کی فراہمی سے متعلق دریافت کیا اور اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع منڈی بہا ئوالدین کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں صحت کی بہترین اور مفت طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔