امتحانی نظام میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی تجاوبز

امتحانی نظام میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی تجاوبز

شفافیت، میرٹ اور بہتری کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات جاری رہیں گے :چیئرمین

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن/چیئرمین تعلیمی بورڈ نوید حیدر شیرازی کی زیر صدارت بورڈ آف گورنرز کا اہم اجلاس منعقد ہوا ، ایجنڈے پرشق وار غورو خوض کیا گیا۔دورانِ اجلاس امتحانی نظام میں شفافیت اور طلبہ کو سہولیات کی فراہمی جیسے اہم امور زیرِ بحث آئے ۔ علاوہ ازیں امتحانی نظام کو مزید بہتر بنانے ، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور بورڈ کی کارکردگی کو مؤثر بنانے کیلئے مختلف تجاویز پر بھی غور کیاگیا۔چیئرمین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ تعلیمی بورڈ گوجرانوالہ امتحانی نظام میں شفافیت، میرٹ اور بہتری کو یقینی بنانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات جاری رکھے گا۔

مزید برآں انہوں نے افسر وں کو ہدایت کی کہ طلبہ اور اساتذہ کے مسائل بروقت حل کئے جائیں۔اجلاس کے اختتام پر مختلف ایجنڈا آئٹمز کی شق وار منظوری دی گئی۔ شرکا اجلاس نے کمشنر/چیئرمین کی قیادت کو سراہتے ہوئے اجلاس کو تعمیری اور مفید قرار دیا ۔اس موقع پر سیکرٹری بورڈ پروفیسر رشید احمد بھٹی، کنٹرولرامتحانات ڈاکٹرمحمد احتشام جان بٹ اور آڈٹ آفیسر ضیا المرتضیٰ بھی موجود تھے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں