راہوالی:نشئی کا بھا ئی کیساتھ ملکر اہلیہ اور بیٹیوں پر تشدد
راہوالی (نمائندہ دنیا ، نامہ نگار )خاوند نے بھائی سے ملکر بیوی اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں ،خاتون نے خاوند اور دیور کے خلاف مقدمہ درج کر ادیا۔
بدوکی گوسائیاں کی رہائشی حمیرا بی بی کی شادی 19سال قبل شاہد راجپوت کے ساتھ ہوئی جس سے 5بچیاں ہیں ، شاہد نشے کا عادی ہے اکثر اوقات بیوی پر تشدد کرتا ہے ،گزشتہ روز صبح نو بجے کے قریب شاہد نے اپنے بھائی شعیب کے ساتھ ملکر تشدد کیا جس سے خاتون بے ہوش ہوکر زمین پر گرپڑی بعد ازاں لاتوں مکوں سے تشدد کرتے رہے جبکہ بیٹیوں نے شور مچاکر محلہ کے لوگوں کو اکٹھا کیا تو ان پر بھی تشدد کیا ، کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کردیا۔