لنڈا بازار میں تجاوزات کیخلاف آپریشن عملہ کیساتھ مزاحمت ، 3 دکاندار گرفتار
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)تھانہ سیٹلائٹ ٹائون کے علاقہ لنڈا بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران دکانداروں کی مزاحمت اور عملہ کو دھمکیاں دینے پر 3 دکانداروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا ۔
بتایا گیا ہے کہ میونسپل کارپوریشن کے عملے کی جانب سے لنڈا بازار میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کیا جا رہا تھا کہ اس دوران حبیب اللہ،امان اللہ اور احسان اللہ نامی د کانداروں نے مزاحمت شروع کر دی جس پر ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔