لیڈیز پارک میں ایجوکیشن فیملیمیلہ،سٹالز لگائے گئے
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفس کے زیراہتمام پنجاب فیملی پلاننگ پروگرام کے تحت لیڈیز پارک میں ایک روزہ ایجوکیشن فیملی میلہ کا انعقاد کیاگیا جس کے مہمان خصوصی سابق ایم پی اے توفیق احمد بٹ تھے ۔
اس موقع پر مختلف سٹالز لگائے گئے جس میں فری میڈیکل کیمپ، فیملی پلاننگ آگاہی سٹال، ہینڈی کرافٹ، ریسکیو1122 اور مہندی و چوڑی کے علاوہ کھانے پینے کے پوائنٹس بھی شامل تھے۔