راشد چودھری بلا مقابلہ صدر پریس کلب نو شہرہ ورکاں منتخب
نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر )راشد چودھری بلا مقابلہ صدر اور خالد نزیر مصطفائی بلا مقابلہ جنرل سیکرٹری پریس کلب منتخب ہوگئے۔
کنوینئر الیکشن کمیٹی عرفان علی مہر نے پریس کلب اجلاس میں اعلان کردیا، الیکشن شیڈول کے مطابق دونوں امیدواروں کے مقابلے میں کسی بھی رکن نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کر ائے ، راشد چودھری قبل ازیں دو مرتبہ بطور صدر پریس کلب فرائض انجام دے چکے ہیں ۔