کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کا ویٹرنری ہسپتال پسرور روڈ کا دورہ

کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کا ویٹرنری  ہسپتال پسرور روڈ کا دورہ

گوجرانوالہ( سٹاف رپورٹر)کمشنر گوجرانوالہ نوید حیدر شیرازی اور ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے سول ویٹرنری ہسپتال پسرور روڈ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک سمیت محکمہ لائیوسٹاک کے دیگر افسر بھی ہمراہ تھے ۔

 دورے کے دوران ہسپتال میں موجود حیوانات کے علاج معالجے ، تشخیصی سہولیات اور ادویات کی دستیابی کا جائزہ لیا گیا۔افسر وں کو وزیراعلیٰ کے لائیوسٹاک ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری اقدامات پر بریفنگ دی گئی جس میں مویشیوں کیلئے مفت و معیاری علاج، ویکسی نیشن، ڈی ورمنگ، مصنوعی نسل کشی اور بیماریوں کی بروقت تشخیص شامل ہے ۔ بعد ازاں کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے شیرانوالہ باغ میونسپل کارپوریشن لائبریری کا بھی دورہ کیا۔اس موقع پر صدر گوجرانوالہ چیمبر علی ہمایوں بٹ بھی ہمراہ تھے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں