تتلے عالی:ہسپتال میں فائرنگ اور توڑ پھوڑ ،13 ماہ بعد مقدمہ
جمیل مسیح نے ساتھیوں سے ملکر حملہ کیا تھا ،قتل کی دھمکیوں پر کارروائی کا آ غاز
تتلے عالی(نامہ نگار ) بیگ پور ہسپتال میں فائرنگ اورتوڑ پھوڑ کے 13ماہ بعد مقدمہ درج کرلیا گیا ۔رپورٹ کے مطابق بیگ پور کی بشریٰ سرفراز نے خاوند سے مل کر اپنے ہی گاؤں میں ایک کنال رقبہ پر2012میں ہسپتال کی تعمیر شروع کی ،2024میں مکمل ہونے پر علاج معالجہ شروع کر دیا ، اس دوران جمیل مسیح عرف جیلی نے ہسپتال کے عملہ کو تنگ کرنا شروع کر دیا۔گزشتہ سال 16نومبر2024کو ساڑھے دس بجے رات ملزمان جمیل مسیح عرف جیلی،ذوالفقار اور9/10نامعلوم ایک گاڑی اور موٹر سائیکلوں پر آئے ہسپتال میں دہشت پھیلا دی، گیٹ پر گولیاں برسائیں جو آپریشن تھیٹرکی دیوار کو بھی لگیں ، واقعہ کے بعد ہسپتال بند کرکے بشریٰ بی بی بچوں کے ساتھ لاہور شفٹ ہو گئی،ملزموں کی جانب سے قتل کی دھمکیوں پر پولیس نے بشریٰ بی بی کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرلیا ۔