گجرات چیمبر آف سمال ٹریڈرز ،ڈی جی ٹی او کا فیصلہ برقرار
سیکرٹری کامرس نے محمد فراز کی اپیل خارج کر دی، الیکشن شیڈول جلد جاری ہوگا
گجرات(سٹی رپورٹر )گجرات چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے حوالے سے ڈی جی ٹی او کا فیصلہ برقرار،سیکرٹری کامرس نے محمد فراز کی اپیل خارج کر دی۔ چیمبر ممبر یاسر محمود بٹ الیکشن کمشنر ’لیاقت علی اورمبشر حسن ڈار ممبران الیکشن کمیشن ہونگے ، ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ دو سے تین دن میں الیکشن شیڈول جاری کر دیا جائے گا۔ یاد رہے کہ سابق ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی موجودگی میں اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو خضرحیات بھٹی’اسسٹنٹ کمشنر کوآرڈی نیشن حبیبہ بلال نے کی تھی جس میں چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کے 25 ممبرز شریک ہوئے اجلاس میں کثرت رائے سے وقار سلیم کو عبوری مدت کیلئے سیکرٹری مقرر کرنے کی منظوری دی گئی تھی ،90 روز میں چیمبر الیکشن کرانے کا شیڈول جاری کیا گیا تھا ،محمد فراز نے سیکرٹری کامرس کو فیصلہ کے خلاف اپیل کی تھی جسے گزشتہ روز سیکرٹری کامرس نے خارج کرتے ہوئے DGTOکے فیصلہ کے مطابق چیمبر کو سابق پوزیشنز پر بحال کرتے ہوئے الیکشن کرانے کا حکم دیا تھا۔صدر فرینڈز گروپ رضوان دلدار چودھری نے سیکرٹری کامرس کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حق و سچ کی فتح ہوئی ،الیکشن کمشنر جلد الیکشن شیڈول جاری کرے گا ۔