ڈسٹرکٹ بار الیکشن ،امیدواروں کی انتخابی مہم عروج پر پہنچ گئی

ڈسٹرکٹ بار الیکشن ،امیدواروں کی انتخابی مہم عروج پر پہنچ گئی

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )ڈسٹرکٹ بار گوجرانوالہ کے الیکشن میں امیدواروں کی انتخابی مہم عروج پر پہنچ گئی ،8 سیٹوں پر 17 امیدوار میدان میں ہیں،ووٹر وکلا کیلئے امیدواروں کی جانب سے کھابوں کی محفلوں کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

،پنجاب بار کونسل کے ممبران کی حمایت ،ذات برادری،سیاسی وابستگی،سماجی رابطے ،سینئر اور ینگ وکلا کے گروپس کی حمایت کسی بھی امیدوار کی جیت میں بنیادی کردار ادا کریں گے ۔ تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ بار گوجرانوالہ کے سالانہ الیکشن 10 جنوری کو ہونگے ، صدر کی سیٹ پر 2امیدواروںرانا فرحان علی اورنصر اللہ ڈھلوں میں کانٹے دار مقابلہ ہو گا ۔ سینئر نائب صدر کیلئے 2 امیدواروں مشتاق مہر ،اصغر ورک میں مقابلہ ہے ۔ نائب صدر کیلئے ہارون باجوہ اورساجد منظور ہاشمی آمنے سامنے ہیں ،جنرل سیکرٹری کی سیٹ کیلئے 3 امیدوار حق نواز ہنجرا ،رانا عثمان نثار اور مقدس شبیر چیمہ میدان میں ہیں۔ جوائنٹ سیکرٹری کیلئے فخر جٹ اورمیاں طاہر سلیم ،فنانس سیکرٹری کیلئے خواجہ اسد اعجاز اورآغا ارسلان درانی ،آڈیٹر کی سیٹ پر نعمان ادریس مغل اورجابر علی گوندل ،لائبریری سیکرٹری کیلئے عابدہ حسین اورسحرش جاوید میں مقابلہ ہے ۔ سوشل میڈیا پر امیدواروں کی ویڈیو وار کاسلسلہ تیز ہو گیا ،الیکشن بورڈ کے مطابق 3 ہزار 4 سو سے زائد وکلا ووٹ کاسٹ کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں