ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن اور پلاٹوں کی مکمل صفائی یقینی بنانے کی ہدایت
گوجرانوالہ( سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب کے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت سی ای او گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی فرحان مجتبیٰ نے شہر کے مختلف علاقوں میں ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
دورے کے دوران سی ای او جی ڈبلیو ایم سی نے سیالکوٹ بائی پاس، سیالکوٹ روڈ، سروس روڈ، ونیہ والا، اروپ، بسم اللہ کالونی، بٹرانوالی، نظام پور اور دیگر ملحقہ علاقوں میں جاری صفائی آپریشن کا معائنہ کیا۔ انہوں نے موقع پر موجود افسروں اور عملے کو صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔سی ای او فرحان مجتبیٰ نے کہا کہ تمام علاقوں میں نالیوں کی بروقت ڈیسلٹنگ، ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن اور کھلے پلاٹوں کی مکمل صفائی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔