صغیر پارک میں نصب فلیکس کو فوری تبدیل اور فوارے کو فعال کرنے کا حکم
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر ہارٹیکلچر ایجنسی گوجرانوالہ شاہد عباس جوتہ نے پارکوں اور گرین بیلٹس کا دورہ کیا، انہوں نے جاری ترقیاتی اور بیوٹیفکیشن کاموں کا جائزہ لیا ۔
ایم ڈی ہارٹیکلچر شاہد عباس جوتہ نے ہدایت کی کہ تمام فیلڈ ٹیمیں دورانِ ڈیوٹی جیکٹس پہن کر کام انجام دیں اور عملے کی بروقت حاضری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ مقررہ وقت پر حاضری نہ دینے والے ملازمین کے خلاف شوکاز نوٹس جاری کئے جائیں گے ۔ شاہد عباس جوتہ نے صغیر پارک میں نصب فلیکس کو فوری تبدیل کرنے اور فوارے کو فعال کرنے کا حکم دیا۔