زیادہ گندم اگائو مہم کے حوالے سے یوم کاشتکاراں کا انعقاد
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)پرنسپل ایگریکلچر آفیسر/اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع محمد اعظم مغل کی قیادت میں محکمہ زراعت( توسیع)تحصیل گوجرانوالہ کی طرف سے سفید پوش ہاؤس سجاد اکبر گورائیہ مرکز ایمن آباد تحصیل و ضلع گوجرانوالہ میں زیادہ گندم اگاؤ مہم اور فصل مکئی کی بہاریہ کاشت کے سلسلہ میں یوم کاشتکاراں کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں علاقہ بھر کے کاشتکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پر پرنسپل ایگریکلچر آفیسر اعظم مغل نے کہا کہ حکومت پنجاب کاشتکاروں اور زمینداروں کی سہولت کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے ، ملک کو زرعی لحاظ سے خود کفیل بنانے کیلئے اور گندم کی پیداوار میں اضافہ کیلئے کاشتکار محکمہ زراعت توسیع کی ہدایات پر عمل کریں ۔