راہوالی کے بڑے قبرستان میں سٹریٹ لائٹس نصب کروانے کا کام شروع
راہوالی (نامہ نگار)کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر عبدالغفار نے وارڈ نمبر 3راہوالی سابق ممبر کنٹونمنٹ بورڈ عرفان چاند بٹ کی ڈیمانڈ پر راہوالی کے بڑے قبرستان میں سٹریٹ لائٹس نصب کروانے کا کام شروع کروا کر عوام کے دیرینہ مطالبہ پر عملدرآمد شروع کردیا۔
پہلے مرحلہ میں 15عدد سٹریٹ لائٹس لگوا کر چالو کروا دی گئی۔ اس موقع پر عرفان چاند بٹ نے بتایا کہ بڑے قبرستان میں سٹریٹ لائٹس لگوانے کے لیے عوام کی طرف سے مطالبات کیے جارہے تھے جسے کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر نے پورا کرد یا ۔