لالہ موسیٰ :کار اور موٹرسائیکل میں تصادم ایک بھائی جاں بحق ،دوسرا زخمی
لالہ موسیٰ(نمائندہ دنیا )کار اور موٹرسائیکل کے تصادم میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا ۔ ی
اسرعلی اور ثاقب علی سکنہ جہلم موٹرسائیکل پر گلیانہ سے کھاریاں جارہے تھے کہ چیچیاں کے قریب کارسے ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں یاسرعلی موقع پر جاں بحق ہوگیاجبکہ اس کابھائی ثاقب شدیدزخمی ہوگیا،تھانہ گلیانہ پولیس اور ریسکیو 1122نے میت اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچادیا،کارکا ڈرائیور فرار ہوگیا۔