وزیرآباد:جیولر سمیت 3 دکانوں کے تالے توڑ کر وار داتیں

وزیرآباد:جیولر سمیت 3 دکانوں کے تالے توڑ کر وار داتیں

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) مین بازار وزیرآباد چوروں کے رحم و کرم پر،ایک ہی رات میں چوروں نے مقامی جیولرز اور ایک دواخانے کے تالے توڑ ڈالے ، 8 تولے طلائی زیورات، چاندی کے زیورات اور نقدی لوٹ لی ۔

شہر کے معروف کاروباری مرکز مین بازار پر رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوے نامعلوم چوروں نے ہلہ بول دیا تین د کانوں کے تالے توڑ ڈالے مقامی جیولرز قیصر الرحمان،نجی دواخانے اور ایک تیسری د کان کے تالے توڑے گئے نامعلوم چوروں نے 35 لاکھ روپے کے طلائی اور چاندی زیورات اور نقدی چرا لی چور آسانی کے ساتھ واردات کے بعد فرار ہو گئے پولیس تھانہ سٹی وزیرآباد کی ٹیم نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور دوکانداروں کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا پولیس کی جانب سے چوروں کو جلد گرفتار کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں