گجرات:ایڈمنسٹریٹر برسلز محمد ناصر کے اعزاز میں ظہرانہ ،سابق گورنر چودھری سرور کی شرکت
گجرات(سٹی رپورٹر )ایڈمنسٹریٹر برسلز محمد ناصر کے اعزاز میں مقامی ریسٹورنٹ میں چیف ایگزیکٹو ناصر محمود کی طرف سے ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا جس میں سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے شرکت کی۔
اس موقع پر صدر گجرات چیمبر احمد حسن مٹو، جنرل سیکرٹری شاہین گروپ حاجی فیاض عالم، اسد بھٹی، سابق نائب صدر گجرات چیمبر سیٹھ قمر خورشید، ایگزیکٹو ممبر عادل اشرف بھٹہ، علی شان جمشید، عمران وڑائچ، ابوبکر بھٹہ اور دیگر نے شرکت کی۔