حافظ آباد:عوامی مقامات پر لائٹنگ ،تزئین وآ رائش

حافظ آباد:عوامی مقامات پر لائٹنگ ،تزئین وآ رائش

حافظ آباد(نامہ نگار، نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق کی کاوش سے شہر کے پارکوں اور مختلف عوامی مقامات کی بیوٹی فکیشن،دیدہ زیب لائٹنگ اور تزئین وآ رائش کا کام زورو شور سے جاری ہے ۔

فیملی پارک،گوجرانوالہ روڑ،جناح چوک ،بائی پاس،چک چٹھہ(دوآبہ)قبرستان ونیکے روڈ،ڈسٹرکٹ کمپلیکس سمیت دیگر مقامات کے رنگ وروغن،لائٹنگ اور بیوٹی فکیشن کا کام مکمل کیا گیا ۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق جہاں صفائی ستھرائی،تجاوزات کے خاتمہ کے لیے بھر پور اقدامات کیے جارہے ہیں تو وہیں شہر خوبصورتی اور تزئین آرائش پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ۔قبرستان ونیکے روڈ کی صفائی ستھرائی اور اسکی بیرونی دیوار پر نئے سر سے رنگ و روغن،دیدہ زیب لائٹنگ لگائی گئی ہے اسی طرح جناح چوک،گوجرانوالہ روڈ،جلاپور روڈ پر بھی خوبصورت لائٹنگ کا کام کیا گیا ہے ۔ڈپٹی کمشنر کی خصوصی ہدایات پر بائی پاس،ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں بھی رنگ برنگی لائٹنگ اور رنگ و روغن کیا گیا ہے ۔شہریوں کو سیر و تفریح کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے لیے فیملی پارک کو بھی اپ گریڈ کیا گیا ہے۔ اور وہاں رولنگ ٹریک،نئے پودے ،لائٹنگ،رنگ و روغن اور بچوں کیلئے کھولے بھی لگائے گئے ہیں ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں