حافظ آباد :پیپلز لائرز فورم کے زیر اہتمام ذوالفقار بھٹو کی سالگرہ پر تقریب
حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دُنیا )پیپلز لائرز فورم کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ بار کمیٹی ہال میں پیپلز پارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کی تقریب منعقد ہوئی۔
صدر پیپلز لائرز فورم سنٹرل پنجاب محمد ارشد مہند ایڈووکیٹ اور ضلعی صدر ویمن ونگ پیپلز پارٹی خالدہ شاہد کی سرپرستی میں منعقد ہوئی جس میں وکلا نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر ارشد مہند نے دیگر وکلا کے ہمراہ قائد عوام کی 98 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا۔