سکول ایسوسی ایشن کا میٹرک امتحان رمضان کے بعد لینے کا مطالبہ

سکول ایسوسی ایشن کا میٹرک امتحان رمضان کے بعد لینے کا مطالبہ

حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دنیا )آل پرائیویٹ ہائی سکول ایسوسی ایشن ضلع حافظ آباد کے صدر طیب طاہر اور چیئرمین رانا مقصود احمد نے مشترکہ بیان میں کہا ہے۔

 کہ سکولوں میں طویل تعطیلات کے بعد میٹرک کا امتحان 3 مارچ کو لینا کسی بھی طرح جائز نہیں کیونکہ امسال سکولوں میں جس قدر چھٹیاں کی گئی ہیں اس کی وجہ سے طلبا اور طالبات کا بہت زیادہ تعلیمی حرج ہوا ہے انہوں نے وزیر تعلیم اور محکمہ کے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا کہ میٹرک کا امتحان رمضان المبارک کے بعد لیا جائے تاکہ طلبہ امتحان کی تیاری کے ساتھ ساتھ روزے بھی رکھ سکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں