سیالکوٹ :منی ٹرک بس سے ٹکر ا کر الٹ گیا، ایک شخص جاں بحق، 2 شدید زخمی

سیالکوٹ :منی ٹرک بس سے ٹکر ا کر الٹ  گیا، ایک شخص جاں بحق، 2 شدید زخمی

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر )منی ٹرک بس سے ٹکر ا کر الٹ گیا، ایک شخص جاں بحق 2 شدید زخمی ہوگئے ۔

 ڈسکہ سے گوجرانوالہ روڈ پر منی ٹرک راجہ بس سے ٹکرانے کے باعث الٹ گیا، مزدہ میں خالی سلنڈر لوڈ تھے جو کہ پیچھے سے بس سے ٹکرایا ۔ مزدہ میں سوار 3 افراد 35سالہ عمر ساکن گوجرانوالہ، 24سالہ عمران، 20سالہ ارسلان ساکن ایمن آباد شدید زخمی ہوگئے ،زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے عمر موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ جبکہ عمران اور ارسلان کو ریسکیو 1122 نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کردیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں