کسی ادارے کے ساتھ جنگ نہیں:رہنماتحریک انصاف
جدوجہد آئین بالا دستی اورعمران خان کی رہائی کیلئے ہے :میاں طارق، حسن یوسف
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)سابق ایم این اے میاں طارق محمود اور رہنما تحریک انصاف میاں حسن یوسف ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ہماری کسی بھی سرکاری ادارے کے ساتھ کوئی جنگ نہیں ،ہماری جدوجہد صرف اور صرف آئین اور قانون کی بالا دستی اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کیلئے ہے ان کے خلاف جھوٹے من گھڑت اور بے بنیاد مقدمات کو فوری خارج کر کے انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے ۔مشترکہ بیان میں تحریک انصاف کے دونوں رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے انسانی حقوق کو پامال کرتے ہوئے تمام تر اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر کے تحریک انصاف کے کارکنان اور قائدین پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے ہیں جس کی تاریخ میں کہیں بھی مثال نہیں ملتی لیکن ہم سلام پیش کرتے ہیں تحریک انصاف کے ان کار کنوں کو جو بانی پی ٹی ائی عمران خان کے نظریے اور ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور تمام تر مصائب اور مشکلات کا جواں مردی کے ساتھ مقابلہ کر رہے ہیں۔