عوامی حقوق کی جدوجہد کو نہیں روکا جائیگا:ناصر چیمہ

عوامی حقوق کی جدوجہد کو نہیں روکا جائیگا:ناصر چیمہ

بانی پی ٹی آئی کے نظریہ کے فروغ کی خاطر ہرقربانی دینے کے لیے تیار ہیں

راہوالی (نمائندہ دنیا )ایم پی اے ناصر چیمہ نے مرکزی دفتر میں سیاسی سماجی شخصیات علاقہ معززین و کارکنا ن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی واحد سیاسی جماعت ہے جو وفاق کی علامت اور عوامی امنگوں کی ترجمان ہے جس نے پاکستان کی حقیقی آزادی کی جدوجہد کی خاطر شدید ریاستی جبرو استبدادبرداشت کیا قربانیوں کہ یہ سفر جاری ہے اور جاری رہیگا ملکی مفادات و عوامی حقوق کے تحفظ کی جدوجہد کو کسی صورت نہیں روکا جائیگا انہوں نے کہا کہ ہم بانی پی ٹی آئی کے نظریہ کے فروغ کی خاطر ہرقربانی دینے کے لیے تیار ہیں اور انکی ہدایت کی روشنی میں آئین کی بالادستی ،قانون کی حکمرانی اور انصاف کی فراہمی کی جدوجہد آگے بڑھائی جائیگی قیدو بند کی صعوبتیں پارٹی قیادت کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے پارٹی راہنماؤں کی ملاقات نہ کروانا غیر جمہوری،غیر منصفانہ رویہ ہے جسکی پرزور مذمت کرتے ہیں اس موقع پر چوہدری شہباز احمد چیمہ ،شیخ خرم شہزاد ،ملک محمد فاروق مصطفائی، کامران جرال عرف کامی و دیگر موجود تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں