گجرات میں ترقیاتی کام رواں برس مکمل ہو جا ئینگے :شافع حسین
گجرات (نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین نے خصوصی بیان میں کہا کہ۔۔۔
گجرات شہر کی ہر یونین کونسل میں ترقیاتی کام کرائے گئے ہیں اور جو رہ گئے ہیں وہ رواں سال مکمل ہو جائیں گے کنٹریکٹر کو چا ہیے وہ بہترین میٹریل استعمال کریں ،حکومت پنجاب نے گجرات میں سیوریج سسٹم ، رحمن شہید روڈ سمیت دیگر ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز منظور کئے ہیں، رحمن شہید روڈ پر کام2ماہ میں مکمل ہو جائے گا۔ اس کے علاوہ گجرات کے میگا سیوریج سسٹم کی ڈیزائننگ کا مرحلہ جاری ہے متعلقہ محکمے کے ساتھ مکمل رابطے میں ہوں ۔ شافع حسین نے کہا کہ گجرات کے 4 سکولوں کو میٹرک سے ایف اے تک اپ گریڈ کیا گیا ہے اس کے علاوہ ظہورالٰہی سٹیڈیم اور کٹھالہ انڈر پاس ڈسپوزل کو منظور کر لیا گیا ہے اس کے علاوہ مدینہ سیداں ڈسپوزل پر کام جلد شروع ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ باب گجرات مکمل ہو چکا ہے اس سال سماں موہلہ برج پر بھی کام شروع ہو جائے گا سیوریج لائن جو گجرات چیمبر سے شروع ہو کر بشیر کلفٹ ہسپتال تک جاتی اس پر کام شروع ہو چکا ہے گجرات ایجوکیشن کمپلیکس پر جلد کام شروع ہو جائے گا۔تمام پارکس کو اپ گریڈ کیا گیا جو اس سے پہلے نہیں ہوئے تھے ۔ شافع حسین نے کہا کہ گجرات کے مختلف روٹس پر الیکٹرک بسیں جلد چلنا شروع ہو جائیں گی ۔شافع حسین نے کہا کہ سروس موڑ برج کی توسیع پر دھند اور سرد موسم کی وجہ سے کام کی رفتار سست ہے لیکن فروری کے آخر تک مکمل کر لیا جائے گا۔