کامونکے :دیہاتیوں کا تعاقب چور بھینسیں چھوڑکر فرار
کامونکے (تحصیل رپورٹر )دیہاتیوں نے بھینس چوروں کو مال مسروقہ چھوڑ کر فرار ہونے پر مجبور کردیا ۔۔۔۔
پل شاہ دولہ کے علاقہ ڈیرہ دینداراں سے رات کے وقت چور بھینسیں کھول کر پیٹرلوڈر رکشہ پر لاد کر لے جا رہے تھے کہ گنا عور کے دیہاتیوں نے مشکوک سمجھتے ہوئے تعاقب کیا اور سادھوکے ریلو ے پھاٹک بند ہونے کی وجہ دھر لیا لیکن چور فرار ہوگئے ، پولیس نے رکشہ تحویل میں لیکر ملزموں کی تلاش شروع کردی ۔