ترکیہ کے قونصل جنرل کا پلاسکو پی وی سی پائپ انڈسٹری کا دورہ
گجرات(سٹی رپورٹر ، نامہ نگار )ترکیہ کے قونصل جنرل مہمت ایمن سمسک نے کمرشل اتاشی نور الدین دمیر کے ۔۔۔
ہمراہ پلاسکو پی وی سی پائپ انڈسٹری کا وزٹ کیا جہاں پر چیف ایگزیکٹو پرویز اقبال ، ڈائریکٹر جاوید اقبال ملہی ، ڈائریکٹر واصف جمیل، ڈائریکٹر انجینئر زین پرویز ، ڈائریکٹر ہاشم پرویز نے استقبال کیا۔ صدر گجرات چیمبر احمد حسن مٹو بھی موجود تھے ۔ پرویز اقبال نے وفد کو فیکٹری کے مختلف شعبے دکھائے ۔ قونصل جنرل نے پلاسکو کے معیار کو سراہا ۔