ڈسکہ:ڈاکوئوں کی لوٹ مار ، مزاحمت پر فائرنگ ، ایک زخمی

ڈسکہ:ڈاکوئوں کی لوٹ مار ، مزاحمت پر فائرنگ ، ایک زخمی

حمام میں گھس کر سعید اور عامر سے 60 ہزار چھین لئے ، موٹر سائیکل بھی لے گئے

موترہ،ڈسکہ، منڈیکی گورائیہ (نمائندہ دنیا، نامہ نگار )سرکل بھر میں شہری چوروں ڈاکوؤں کے رحم وکرم پر ، چوری ڈکیتی راہزنی کی وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے ، طلائی زیورات، موبائل فونز ودیگر قیمتی اشیا سے محروم ہوگئے ۔ فضل آباد میں عامر جاوید ماموں سعید احمدکے ہمراہ حمام میں موجود تھا کہ 3 ڈاکوئوں نے 60 ہزار روپے چھین لئے اور جاتے ہوئے موٹر سائیکل بھی لے جانے کی کوشش کی تو منع کر نے پر فائر نگ کر دی جس سے سعید احمد زخمی ہو گیا اور ملزم فائرنگ کرتے موٹر سائیکل چھین کر لے گئے ، لکڑا کلاں میں یونس کی والدہ لہسن کے کھیت میں گوڈی کررہی تھی کہ نامعلوم شخص آنکھوں میں مرچیں ڈال کر بالیاں نوچ کر لے گیا، سبزی منڈی کے قریب ڈاکوئوں نے فیصل سے ایک لاکھ 75ہزارروپے ،موبائل فون چھین لئے ، محمدجنید جیلانی بینک سے 75ہزارروپے نکلو اکر نکلا تو مشن کمپاؤنڈ کے قریب ڈاکوئوں نے رقم اور اے ٹی ایم کارڈ چھین لیا، وزیرپور میں حسنین رفاقت کے مچھلی فارم سے 95ہزارروپے اور دوموبائل فون چوری، گلوٹیاں کلاں میں جامع مسجد غوثیہ لوہارانوالی سے 30ہزارروپے اور ڈی وی آر ایمپلی فائر چوری ہوگئے ۔ پل نہر بھروکے پر ڈاکوئوں نے حسن رضا سے 15ہزار600روپے چھین لئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں