ڈسکہ :شاہراہوں ،سرکاری دفاتر میں آوارہ کتوں کی بھرمار

ڈسکہ :شاہراہوں ،سرکاری دفاتر میں آوارہ کتوں کی بھرمار

خواتین و حضرات اور سکول جانیوالے بچے خوف میں مبتلا، کتوں کی تلفی کا مطالبہ

ڈسکہ(نمائندہ دنیا )گلی محلوں، شاہراہوں اور سرکاری دفاتر میں آوارہ کتوں کی بھرمار، شہری خوفزدہ ہوگئے ۔ شہر بھر میں آوارہ کتوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا جس کے باعث گلی محلوں، مرکزی شاہراہوں اور حتیٰ کہ سرکاری دفاتر کے اطراف شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے آوارہ کتوں کے جھنڈ خصوصاً علی الصبح اور رات کے اوقات میں سڑکوں پر دندناتے پھر تے ہیں جس سے راہگیروں، بزرگوں، خواتین اور سکول جانے والے بچوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ آوارہ کتوں کے حملوں کے متعدد واقعات پیش آ چکے ہیں تاہم متعلقہ اداروں کی جانب سے تاحال کوئی مؤثر کارروائی عمل میں نہیں لائی جا سکی عوامی حلقوں نے نشاندہی کی ہے کہ شہر کی مختلف گلیوں اور اہم شاہراہوں پر آوارہ کتے ٹریفک کی روانی میں بھی رکاوٹ بن رہے ہیں جس سے حادثات کا خدشہ بڑھ گیا ہے شہریوں نے تحصیل میونسپل کارپوریشن اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ آوارہ کتوں کی تلفی اور ویکسی نیشن کے لیے فوری اور منظم مہم شروع کی جائے تاکہ شہری محفوظ ماحول میں اپنی روزمرہ سرگرمیاں انجام دے سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں