ایم ڈی واسا وزیرآباد علی حسنین کا مین بازار میں واٹر سپلائی پراجیکٹ کا معائنہ
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ایم ڈی واسا وزیرآباد علی حسنین کا مین بازار میں واٹر سپلائی پراجیکٹ کا دورہ اورشہریوں سے ملاقات کی ۔۔۔
ایم ڈی نے ایم او آئی اینڈ ایس شاہ رخ چیمہ، اوورسیئر عابد باجوہ اور واسا ٹیم کے ہمراہ واٹر سپلائی پائپ لائن منصوبے کا معائنہ کیا۔ علی حسنین نے اس موقع پر شہریوں کے تحفظات بھی سنے ۔ انہوں نے کہا کہ نئی واٹر سپلائی پائپ لائن بچھانے کے بعد گلیوں اور محلوں کو پہلے سے بہتر حالت میں بحال کیا جائے گا۔ایم ڈی واسا کے مطابق منصوبے کی تکمیل کے بعد نئی ٹف ٹائلز، بہتر سیوریج نظام اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ شہریوں کو دیرپا ریلیف مل سکے ۔