ٹی 20 بلائند کرکٹ ٹور نامنٹ گوجرانوالہ نے جیت لیا

ٹی 20 بلائند کرکٹ ٹور نامنٹ گوجرانوالہ نے جیت لیا

فائنل میں اوکاڑہ کی ٹیم کو 55 رنز سے شکست ، کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر )جناح سٹیڈیم میں گوجرانوالہ کرکٹ کلب آف بلائنڈ کے زیراہتمام ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ میں فیصل آبادبلائنڈ کرکٹ کلب،اوکاڑہ بلائنڈ کرکٹ کلب اور میزبان گوجرانوالہ کرکٹ کلب آف بلائنڈ کی ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلے ہوئے ،ٹورنامنٹ کا فائنل گوجرانوالہ اوراوکاڑہ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا،گوجرانوالہ کی بلائنڈ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ20اوور میں4وکٹوں کے نقصان پر 231 رنز بنائے جبکہ اکاڑہ کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم مقررہ 20اوور میں صرف 176 سکور کرسکی۔ اس موقع پر ڈی اوسپورٹس فیصل امیر خان ،ڈاکٹر ناظم علی،صدر گوجرانوالہ کرکٹ آف دی بلائنڈ مزمل ریاض،جنرل سیکرٹری عدنان محمود،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر رانا ساجد نے کھلاڑیوں میں کیش پرائز تقسیم کئے ،اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ باصلاحیت نوجوان کھلاڑیوں نے معذوری کو مجبوری نہیں بننے دیا بلکہ یہ بہترین کرکٹ کی وجہ سے پاکستان کا پرچم دنیا بھر میں بلند کررہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں