جمہوریہ چیک کے سفیر کا سیالکوٹ چیمبر آف کامر س کا دورہ
وفود کے تبادلوں سے دو طرفہ تجارتی ہدف 300 ملین ڈالر سے بڑھ سکتا:سلیوف
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر) جمہوریہ چیک کے سفیر لید سلیوف سٹین ہبل ،ڈپٹی ہیڈ آف مشن نے ٹیم کے ہمراہ سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا،اس موقع پر چیمبر کے صدر سید احتشام مظہر گیلانی، سینئر نائب صدر مراد ارشد،نائب صدر سلیمان شیخ نے استقبال کیا، صدر احتشام مظہر گیلانی نے صدرسفیر کو چیمبر کی موجودہ سرگرمیوں اور مستقبل کے پروگراموں کے بارے میں بریفنگ دی۔ سفیر نے کہا کہ جمہوریہ چیک میں پاکستانی مصنوعات کی بہت وسیع گنجائش موجود ہے ، دونوں ممالک کے درمیان موجودہ تجارتی حجم جو 300ملین ڈالرز ہے اس میں مذید اضافہ کیا جا سکتا ہے اسے وفود کے تبادلوں کے ذریعے بڑھایا جا سکتا ہے ،ملاقات میں دوطرفہ تجارت کو بڑھانے ، سرمایہ کاری کے مواقع، سیکٹر پر مبنی معلومات کے تبادلے ، نیٹ ورکنگ اور چیمبر ٹو رابطہ سازی،غیر روایتی شعبوں میں ممکنہ سرمایہ کاری، جیم سٹون، آئی ٹی ٹورازم، فارما اور خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت سرمایہ کاروں اور کاروبار کرنے میں آسانی کے امور بھی زیر بحث آئے ۔اس موقع پر میاں محمد خلیل،سیکرٹری چیمبر طارق ملک، ڈپٹی سیکرٹری اظہر ڈار، اعجاز غوری، شیخ خالد، اور ایگزیکٹو باڈی کے ممبران، ایکسپورٹرز کثیر تعداد میں موجود تھے ۔