پنجاب حکومت بسنت منانے کا فیصلہ واپس لے ‘مولاناداؤدرضوی
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) امیر جماعت رضائے مصطفیٰ پاکستان مولانا پیر محمد داؤد رضوی نے کہا ہے کہ۔۔۔
بلوچستان میں دو روز قبل سکیورٹی فورسز کے 15جوان اور کئی شہریوں کی شہادت ایک قومی سانحہ ہے ، لہذا حکومت پنجاب کو لاہور میں بسنت منانے کے فیصلے کو واپس لینا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ مسلمان ہونا تو دور کی بات، لوگ انسانی اقدار اور اصول بھی بھول گئے ہیں۔ مولانا داؤد رضوی نے بسنت کے نام پر شور و غل اور میوزیکل پروگراموں کو شہداء کے لواحقین کے ساتھ مذاق قرار دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ شبِ برأت کے موقع پر آتشبازی کرنے والوں کا بھی محاسبہ کیا جائے ۔