بھیرہ میں ستھرا پنجاب مہم اور فلاحی اقدامات جاری :عشنہ طاہر
گاؤں کوٹ حاکم خان میں عوامی مطالبے پر چھپڑ کے مسئلہ کو حل کر دیا گیا ہےعلی پور سیداں میں سڑک کی دوسری جانب نالے کی کھدائی کا کام بھی شروع
بھیرہ (نامہ نگار): اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ عشنہ طاہر نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور معاشی مشکلات میں کمی کیلئے متعدد فلاحی پروگرامز میں آن لائن رجسٹریشن کا عمل جاری ہے ۔انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ کے ویژن کے تحت تحصیل بھیرہ میں ستھرا پنجاب مہم کامیابی سے جاری ہے ۔ گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر سرگودھا حسین احمد رضا چوہدری اور دیگر افسران نے دورہ بھیرہ کے دوران ویسٹ مینجمنٹ کمپنی تحصیل بھیرہ کے ڈائریکٹر شیخ سلیمان اقبال اور ان کی ٹیم کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
اسسٹنٹ کمشنر نے مزید بتایا کہ گاؤں کوٹ حاکم خان میں عوامی مطالبے پر چھپڑ کے مسئلہ کو حل کر دیا گیا ہے ۔ ان کی ہدایت پر میاں متین یسین کی نگرانی میں ویسٹ مینجمنٹ عملے نے جدید مشینری کے ذریعے صفائی کا عمل مکمل کیا۔ اسی طرح علی پور سیداں میں سڑک کی دوسری جانب نالے کی کھدائی کا کام بھی شروع کر دیا گیا ہے ، جس پر علاقہ مکینوں نے ضلعی انتظامیہ اور ستھرا پنجاب ٹیم کا شکریہ ادا کیا ہے ۔