پیپلز ٹریڈرز سیل کے زیر اہتمام خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری کی سالگرہ تقریب

 پیپلز ٹریڈرز سیل کے زیر اہتمام خاتونِ  اول آصفہ بھٹو زرداری کی سالگرہ تقریب

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر) پیپلز ٹریڈرز سیل کے زیر اہتمام خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری کی سالگرہ کی تقریب منعقد کی گئی جس میں کارکنوں اور تاجروں نے کیک کاٹا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز ٹریڈرز سیل کے صدر ملک ذوالفقار بھٹو نے کشمیر مارکیٹ میں صدرِمملکت آصف علی زرداری اور بے نظیر بھٹو کی بیٹی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ اور بانی چیئرمین پیپلز پارٹی ذوالفقار علی بھٹو کی نواسی خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری کی سالگرہ کی تقریب کا اہتمام کیا۔ تقریب میں پیپلز لائرز فورم کے ضلعی صدر ناصر عبادت ملک ایڈووکیٹ، علی گجر، عمر بٹ، مبشر امین، چودھری حنیف کمبوہ، طارق رفیق بھٹی، کشمیر مارکیٹ کے صدر چاند گجر سمیت پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں