تعلیمی نظام کی بہتری ‘ شازیہ فرید کی سی ای او ایجوکیشن سے ملاقات
گوجرانوالہ (نیو رپورٹر) سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ڈاکٹر عطیہ ارشد ملک سے مسلم لیگ (ن) کی رکن قومی اسمبلی شازیہ فرید اور کوآرڈینیٹر شاہد اقبال ناگرا نے ملاقات کی۔
ملاقات میں ضلع بھر میں تعلیمی نظام کی بہتری، سرکاری تعلیمی اداروں کے معیار کو مزید بلند کرنے اور طلبہ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیم کی فراہمی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کی ایم این اے شازیہ فرید نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کے تعلیمی ویژن کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت تعلیم کے شعبے میں انقلابی اقدامات کر رہی ہے ۔ سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ڈاکٹر عطیہ ارشد ملک نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع بھر میں تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور سرکاری تعلیمی اداروں میں بہتری کے عمل کو تیز کیا جائے گا۔