غیرقانونی مویشی باڑوں کیخلاف کارروائی
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے شہر کے مضافاتی علاقوں کالر آبادی، فیروزوالہ اور نہر اپر چناب کے اطراف کا دورہ کیا
،صفائی کی ناقص صورتحال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کو نہر کے کناروں اور اطراف میں فوری اور مؤثر صفائی ستھرائی یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے جبکہ مضافاتی علاقوں فقیر پورہ اور فیروزوالہ روڈ میں قائم غیرقانونی بھینسوں کے باڑوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔