وزیرآباد میں فائرنگ، سعودی سے واپس آنے والا شہری زخمی
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر) وزیرآباد کے علاقے موضع داد والی شریف میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں سعودی سے حال ہی میں وطن واپس آنے والے شہری شعیب گولیوں کا نشانہ بنے ۔
فائرنگ سے شعیب کی دونوں ٹانگیں زخمی ہو گئیں، جسے فوری طور پر سول ہسپتال وزیرآباد منتقل کیا گیا اور ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا۔ پولیس تھانہ صدر نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ ملزم موقع سے فرار ہو گیا ہے ۔