حافظ آباد میں مستحق طلبہ میں یونیفارم اور جوتے تقسیم

 حافظ آباد میں مستحق طلبہ میں  یونیفارم اور جوتے تقسیم

حافظ آباد (نامہ نگار)انجمن اصلاحِ معاشرہ کے صدر شہزاد قمر چٹھہ آف جاپان کی جانب سے گورنمنٹ ماڈل ایلیمنٹری سکول غازی چک کے 120 طلبہ میں یونیفارم، کوٹ اور شوز تقسیم کرنے کے لیے ایک پروقار تقریب سکول میں منعقد ہوئی۔ش

حافظ آباد (نامہ نگار)انجمن اصلاحِ معاشرہ کے صدر شہزاد قمر چٹھہ آف جاپان کی جانب سے گورنمنٹ ماڈل ایلیمنٹری سکول غازی چک کے 120 طلبہ میں یونیفارم، کوٹ اور شوز تقسیم کرنے کے لیے ایک پروقار تقریب سکول میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی انجمن اصلاحِ معاشرہ کے صدر شہزاد قمر چٹھہ کے والد اور علاقہ کی معروف سماجی و سیاسی شخصیت چودھری محمد شریف چٹھہ تھے ، جنہوں نے 120 طلبہ میں یونیفارم، کوٹ اور شوز تقسیم کیے ۔ اس موقع پر انہوں نے جاپان میں مقیم شہزاد قمر چٹھہ کی سماجی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے اپنے وطن کے بچوں کے لیے اس طرح کے اقدامات نہ صرف قابلِ تحسین ہیں بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے حوصلہ افزا مثال بھی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں