سیالکوٹ :جماعت اسلامی کی یوم یکجہتی کشمیر آل پارٹی کانفرنس

 سیالکوٹ :جماعت اسلامی کی یوم یکجہتی کشمیر آل پارٹی کانفرنس

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا)جماعت اسلامی سیالکوٹ کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے آل پارٹی کانفرنس منعقد ہوئی،

جس کی صدارت امیر جماعت اسلامی ضلع سیالکوٹ چوہدری امتیاز بریار نے کی ،کانفرنس میں جمعیت اہلحدیث کے مولانا مزمل الدین، مولانا سجاد احمد مہتمم دارالعلوم شہابیہ، میاں وسیم پاکستان برابر پارٹی، صحافی و قانون دان آصف بھلی ایڈووکیٹ، انجینئر نثر جنرل سیکرٹری مرکزی مسلم لیگ ضلع سیالکوٹ، جمعیت اتحاد العلماء، زونل امیر جماعت اسلامی ملک منیر، کشمیر ایکشن کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر زاہد غنی ڈار، عبدالقدیر راہی ناظم شعبہ امور کشمیر جماعت اسلامی، وکلاء، صحافی اور سول سوسائٹی نے شرکت کی۔امیر جماعت ضلع سیالکوٹ چوہدری امتیاز بریار نے کہا کہ 5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر مظلوم کشمیری عوام سے اظہار محبت اور قومی سطح پر مشترکہ موقف اجاگر کرنے کیلئے منایا جاتا ہے ۔ کانفرنس میں مسئلہ کشمیر کی موجودہ صورت حال، بھارتی مظالم اور کشمیر کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی جدوجہد میں مکمل حمایت دینے کا اعادہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کا واحد راستہ جہاد کشمیر ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں