چودھری شافع سے دعوت اسلامی کے وفد کی ملاقات‘تعاون کی یقین دہانی

 چودھری شافع سے دعوت اسلامی کے  وفد کی ملاقات‘تعاون کی یقین دہانی

گجرات (نامہ نگار، سٹی رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری اور صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین سے دعوت اسلامی کے وفد نے خصوصی ملاقات کی اور صوبائی کواپنے شعبہ جات کے حوالے سے مفصل آگاہی دی۔

اس موقع پر چودھری شافع حسین نے کہا کہ فیضان مدینہ اور دعوت اسلامی کے شعبہ جات پوری دنیا میں کام کر رہے ہیں اور ان کی تنظیموں نے امن و امان قائم رکھنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ دعوت اسلامی کی تنظیمیں اسلام کے لیے بہترین خدمات انجام دے رہی ہیں ،چودھری شافع حسین نے دعوت اسلامی کے وفد کو اپنے بھرپور تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں