مسئلہ کشمیر یواین قراردادوں کے مطابق حل کیاجائے :سنی تحریک

مسئلہ کشمیر یواین قراردادوں کے  مطابق حل کیاجائے :سنی تحریک

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر )سربراہ سنی تحریک مولانا شاداب رضا نقشبندی کی ہدایت پر ملک گیر یکجہتی کشمیر منایا گیا۔

 صدرشمالی پنجاب زاہد حبیب قادری نے آزادء کشمیر مارچ سے خطاب کرتے کہا بھارتی افواج کے مظالم نہتے کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کرسکے ،نام نہاد مہذب عالمی برداری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کے سامنے بے بس ہے ۔ پاک بھارت کشیدگی کی اصل وجہ مسئلہ کشمیر ہے ،بھارت کو ہٹ دھرمی ترک کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنا ہوگا۔صاحبزادہ پیر سید حسن رضا شاہ مدنی، مولانا الحاج اکبر نقشبندی، عطاالرحمن خان صافی، علامہ طالب مجددی، صاحبزادہ عطااللہ رضوی، سٹی صدر آصف مغل کیلانی، مولانا حمزہ رضوی، حافظ حسان رضا ایڈووکیٹ ،شازب چٹھہ، علامہ ادریس جلالی اور پروفیسر شہزاد لارنس نے بھی خطاب کیا۔آزادء کشمیر مارچ گوندنوالہ چوک سے شروع ہو کر جی ٹی ایس اڈا جی ٹی روڈ پر اختتام پذیر ہوا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں