شہری 2موٹر سائیکلوں موبائلز فونز‘نقدی سے محروم
سمبڑیال(سٹی رپورٹر)چوری کی 4وارداتو ں کے دوران شہری 2موٹر سائیکلوں ،موبائلز فونز اورنقدی سے محروم ۔
تھانہ سمبڑیال کے علاقہ لاری اڈا پر واقع میڈیکل سٹور سے دوائی لینے آنے والے نوجوان واصف کا موٹر سائیکل ،موضع ڈھلم بلگن میں عبدالرحمن ک گھر کے باہر سے موٹر سائیکل ،ساہووالہ میں غلام عباس سے 5 ہزار ،موبائل فون آئی ڈی کارڈ اور تھانہ بیگووالہ کے موضع گلا ب گڑھ میں کاشتکار عبدالرؤف کے ڈیرہ سے موٹر مالیت 20ہزارروپے چور لے گئے ۔