ڈاکوؤں نے 10افراد کو لوٹ لیا‘چوری کی پانچ وارداتیں

ڈاکوؤں نے 10افراد کو لوٹ لیا‘چوری کی پانچ وارداتیں

کامونکے (تحصیل رپورٹر)دو مسلح ڈاکوؤں نے صحافی سمیت دس افراد کو لوٹ لیا۔ بتایا گیا ہے کہ موضع سموبالا کا صحافی خوشی گجر کامونکے جا رہا تھا۔

لالو پور کے قریب ناکہ لگائے ڈاکوؤں نے پندرہ ہزار روپے چھین لیے ۔ بعد ازاں مختلف مقامات پر مزید نو افراد سے بھی لوٹ مار کی گئی۔ پولیس تفتیش کر رہی ہے ۔ چوری کی پانچ وارداتوں میں شہری مال و زر سے محروم ہو گئے ۔ تولیکی روڈ پر عمر قدیر کی حویلی سے بجلی کی موٹر، پیڈسٹل فین، واٹر کولر اور دیگر سامان چوری ہوا۔ موضع کھرک میں خالد کے کھیتوں سے موٹر کے سپیئر پارٹس چوری ہو گئے ۔ مومن پورہ میں احمد کا موبائل فون گھر سے چوری ہوا۔ سنوپر میں حفیظ کے ڈیرے سے موٹر اور سامان لے جایا گیا۔ زبیر شوکت کے گھر سے ملازمین آدھورائے کی پروین اور ماریہ پانچ تولے طلائی زیورات لے کر فرار ہو گئیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں