گیس ر یفلنگ کے دوران آتشزدگی محنت کش بری طرح جھلس گیا
کامونکے (تحصیل رپورٹر)ایل پی جی گیس ر فلنگ کے دوران آگ لگنے سے محنت کش بری طرح جھلس گیا۔
نارووال کا چالیس سالہ عمران ورک سادھوکی میں اپنی دکان پر دوپہر کے وقت ری فلنگ کر رہا تھا۔ شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اٹھی۔ عمران شدید جھلس گیا۔ ریسکیو 1122 نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا۔ حالت تشویشناک ہونے پر جناح ہسپتال لاہور ریفر کر دیا گیا۔