گھر پر چھاپہ‘ اڑھائی سو چرخیاں‘500پتنگیں برآمد ،ملزم گرفتار
حافظ آباد(نامہ نگار)سٹی پولیس نے ایس ایچ او رانا شہاب اکرم اور انچارج کلسٹر کفایت اﷲکے ہمراہ شاہراہ فاروق اعظم ؓ پر چھاپہ مار کر گھر سے اڑھائی سو ڈوروں کی چرخیاں اور 500سے زائد پتنگیں برآمد کرکے ملزم کو گرفتارکرلیا۔
دوسری جانب سٹی پولیس نے شہر بھر میں پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے دو درجن سے زائد ملزموں کو گرفتارکرکے انہیں جیل بھجوادیا ۔ملزموں کے خلاف مقدمات بھی درج کرلئے گئے ۔